ماموں کانجن (نامہ نگار) خون سفید ہوگیا ’60سالہ شخص دادا نے 2 معصوم پوتوں کو گھریلو جھگڑے کی بنا پر بے دردی سے قتل کر دیا، بیوی اور بہو زخمی’ ملزم گرفتار مقدمہ درج ۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی بلاک نمبر 4گلی نمبر 5میں دل دہلا دینے والا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ 60سالہ دادا شاہ محمد نے مبینہ طور پر ٹوکے کے وار سے اپنے دو معصوم پوتوں سات سالہ نبیل اور پانچ سالہ عدیل کوبے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے میں دادا کی بیوی اور بہو بھی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کو حراست میں لے کر واقعہ کا مقد مہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔اہل علاقہ میں شدید غم اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔




