66دھاندرہ میں بوائلر سیل مالک کو 5لاکھ کا جرمانہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) محکمہ تحفظ ماحول نے دھاندرہ میں بوائلر سیل’ 5لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول نے سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر 66دھاندرہ میں سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے یونٹ کو چیک کیا جہاں غیر معیاری فیول جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات جاری ہیں اور انسدادی مہم کے ساتھ آگاہی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں