3

8بازاروںکے راستے کھولے جائیں،دکانداروں کو اشیاء کے ڈسپلے کیلئے جگہ دی جائے،امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ بازاروں کے بعد راستے فل الفور کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو اپنی اشیاء کے ڈسپلے کیلئے جگہ دی جائے’ ورنہ سپریم انجمن تاجران شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر پرامن احتجاج ریکارڈ کروائے گی’ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی ریلیاں اور شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے’ اس بات کا فیصلہ چوک گھنٹہ گھر میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی سربراہی میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر’ سرپرست و صدر چوک گھنٹہ گھر عبدالوحید ببر’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ احمد صوفی’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ انجمن تاجران غلام محمد آباد کے صدر چوہدری اکرام’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جنرل سیکرٹری محمد سرفراز’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ رانا صابر’ رضوان پپو’ شیخ جاوید’ اکبر انصاری’ شیخ منظورصابر ‘ ماجد امین بٹ کے علاوہ آٹھ بازاروں’ گول بازاروں ‘ ملحقہ گلیوں ‘ ریلوے روڈ’ ریگل روڈ’ لسوڑی شاہ روڈ’ سمن آباد’ راجباہ روڈ’ سرکلر روڈ’ سرگودھا روڈ ٹائر مارکیٹ’ ستیانہ روڈ’ چک جھمرہ’ غلام محمد آباد’ رضاآباد و دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے’ ہم اپنا مقدمہ وزیراعظم کے مشیر’ سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں اور نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کے پاس بھی جائیں گے اور ہمیں قوی امید ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ میں بیماری کی حالت میں رانا احمد شہریار خاں کی انتخابی کمپین چلائی ہے اور الیکشن ڈے پر صبح سے شام تک اپنی نگرانی میں ووٹ کاسٹ کروائے ہیں’ اس کے صلے میں کوئی اپنا ذاتی فائدہ نہیں چاہتا بلکہ اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کا ازالہ چاہتا ہوں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر’ سرپرست و صدر چوک گھنٹہ گھر عبدالوحید ببرو دیگر مقررین نے کہا کہ ہیلمٹ کے نام پر بچوں سمیت شہر بھر کے لوگوں کو 2000 کا چالان کرنا سراسر ظلم ہے’ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹھ بازاروں میں ہیلمٹ کی پابندی ختم کی جائے ‘اس کے علاوہ تاجروں کے جائز مسائل حل کئے جائیں ورنہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ہم ہڑتالیں بھی کریں گے اور دھرنے بھی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں