فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے 8رکنی گروہ نے زمیندار کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے فرار جبکہ ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور انجکشن لگا کر کار چھین لی گئی، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو گرفتار نہ کر سکی۔ تفصیل کے مطابق 173 گ ب کے زمیندار اﷲ یار نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا 8 رکنی گروہ حویلی میں داخل ہوا گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے 5بھینس’ کٹا اور بکرے ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے جبکہ ہزارہ ہوٹل کے قریب ٹیکسی سٹینڈ کے ڈرائیور فیاض نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے سیالکوٹ جانے کیلئے کار پک کروائی جعلی شناختی کارڈ جمع کروایا ڈرائیور زوہیب کار لیکر گیا تو راستے میں مسلح افراد نے نشہ آور انجکشن لگا کر سڑک کے کنارے پھینک کر کار لیکر فرار ہو گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے سماج دشمن عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
35