8سالہ بچی پائوں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں نظام پور مولا سنگھ والا قریب نہر کنارے کھیلتی ہوئی8 سالہ بچی آمنہ دختر ظہور احمد پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گری اور ڈوب گئی۔اطلاعات کے مطابق نظام پور مولا سنگھ والا کے قریب8 سالہ بچی کھی رہی تھی کہ اچانک پائوں پھسلنے سے نہر میںگر کرڈوب گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور واٹر ریسکیو آپریشن کر کے بچی کی لاش پانی سے نکال لی ۔ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔یہ غمناک خبر سنتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں