فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ باہلک کے علاقہ 602 گ ب میں 9سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 602 گ ب کے رہائشی حقنواز کی 9سالہ بیٹی حرا فاطمہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی۔ لواحقین تلاش کرتے رہے تو اسکی نعش کھیتوں میں پڑی مل گئی، لواحقین بچی کی نعش کو لیکر گھر چلے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حرا فاطمہ مرگی کے مرض میں مبتلا تھی اور مبینہ طور پر اسکو دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




