53

پہلے ون ڈے میں کامیابی سے ٹیم کامورال بلند ہوا’ فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز اچھے انداز میں ہوا ہے، ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کو شکست دینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ اوپنر فخر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے میچ کی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتی ہے۔فخر زمان نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے، دوسری اننگز میں گیند زیادہ بریک ہو رہی تھی لیکن بڑا سکور نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔اوپنر بیٹر کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں پاکستانی بالرز نے اچھی بالنگ کی ہے جس کی وجہ سے کیوی ٹیم بڑا سکور نہیں کرسکی جس اور ہم نے بھی زیادہ چانس نہیں لیا۔یاد رہے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں فخر زمان نے 56 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں