ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ،اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول میاں عابد حنیف نے کہا کہ تعلیمی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہمیں اپنے اساتذہ پر فخر ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور لگن سے سرانجام دی انہی کی بدولت فیصل آباد ڈویژن میںبہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے انچارج اظہر صدیق کی ہفتم (جوہر) کے بچوں نے بھی تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے ادارہ کے ہمیشہ کی طرح مقام بحال رکھا ہے۔پرنسپل نے پوزیشن ہولڈزطلباء حماد احمد( اول) ،بسم اللہ (دوسری) اورعبیداللہ اصغر نے تیسری پوزیشن د یگر طالب علموں کونمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ تقریب کے اختتام پر ادارہ ہذا کے پرنسپل عابد حنیف،سابق کونسلرمحمد ندیم ،عبدالستار باجوہ اور اظہر صدیق نے طالب علموں کو نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
26