ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ چھوٹے کسانوں کے ٹیوب ویل کو سولر پر شفٹ کرنے کیلئے قرعہ اندازی تقریب میں شریک کسانوں کا احتجاج قرعہ اندازی میں من پسند افراد کو نوازا گیا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کسانوں کے ٹیوب ویل کو سولر پر شفٹ کرنے کیلئے قرعہ اندازی کے حوالے سے ضلع کونسل میں تقریب منعقد کی گی ، تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر اصلاح آبپاشی ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیم ذدہ زمین کو قابل کاشت بنانے کیلئے متحرک ہے۔ جس پر محکمہ اصلاح آبپاشی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے تحصیل پیر محل میں سیم زدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے چھوٹے کسانوں کے ٹیوب ویل کو سولر پر شفٹ کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ضلع جناح کونسل ہال میں کیا ہے ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ جاوید بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی فرحانہ جمیل اور قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کسانوں نے شرکت کی۔ رواں سال اس منصوبے کے پہلے فیز میں15کسانوں کے ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ حکومت پنجاب کے اس کسان دوست منصوبے کے تحت تین سال میں 93ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر شفٹ کیا جائے گا۔
35