فیصل آباد (پ ر) جنرل سیکر ٹر ی پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کا ر کن الیکشن کے لئے پوری طرح تیا ر ہیں اورجھوٹ اورفریب بیانیہ کو عبر ت ناک شکست د یں گے ۔ ا نہو ں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سا ل انتخابا ت ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ا یک ساتھ ہونے چا ہئیں ، ہم نے بد تر ین حالات میں بھی الیکشن لڑا ہے، ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کر سکتے،تحریک انصاف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین نے قائد ایوان کو اسمبلی توڑنے کا اختیار دیا ہے، عمران خان تو اسمبلی نہیں توڑ سکتے، اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ کے تحلیل کیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے،دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہو گا، انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے، آئین کی پاسداری مقدم ہے لیکن پہلے بھی انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم انتخابات لڑتے رہے ہیں، اب بھی لڑیں گے، ہم کبھی انتخابات سے نہیں بھاگے، الیکشن کھیل نہیں ایک وقت پر ہونے چاہئیں، ایسے حالات نہیں تھے کہ 2 صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جاتیں۔وزرائے اعلی کو دبائومیں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، ملک کی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
34