23

شہریوں کے جائز مسائل کو ہر صورت حل کرینگے’ ڈی سی جھنگ

جھنگ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے دوسرے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہروں کے مسائل سنے اور افسران کو ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ کھلی کچہری میں سماعت کی گئی درخواستوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور اگلے روز ان کے حل بارے سائل سے رابطہ بھی کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں موجود افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی سائل کی درخواست التوا کا شکار نہیں ہونی چاہیے۔اس کو فوری حل کرکے اگلے روز رپورٹ پیش کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں