29

حکومت تاجر برادری کیلئے مثبت پالیسیاں بنائے’ اسلم بھلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدراورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ تاجر ملک کا واحدطبقہ ہے جو محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کا بہترین حل جانتا ہے اس لئے حکومت کوچاہئے کہ تاجر تنظیموں کو مختلف محکموں میںکوآر دینیٹر مقرر کیا جائے اس سے نہ صرف معیشت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ حکومت کی مشکلات میں کمی آئیگی انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اسوقت جس تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے سیاستدانوں کواپنی ضد اور انا پس پشت ڈال کر تاجروں کی طرح حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اسکا حل تلاش کرنا ہوگا ۔ حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی میں تاجروںکی کاوشوںاور جذبہ حب الوطنی کو فراموش نہیں کیا جا سکتاآج بھی مسائل و مشکلات میں گھرے اور بلاجواز ٹیکسوں کے بوجھ میں دبے تاجر حکومت سے دوستی چاہتے ہیںاسکے لئے حکمرانوں کوبھی اپنی پالیسی کو تاجر دوست بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں