فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے پتنگ بازی’ ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے بعد ایس ایچ او تھانہ سمن آباد شیخ شعیب کو معطل کر کے ان کی جگہ پولیس لائن سے بلال چیمہ کو ایس ایچ او تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ بسنت کے موقع پر منچلے نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کے دوران سمن آباد میں چھت پر کھیلتے ہوئے 15 سالہ لڑکے عبدالصمد کو اندھی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے ایس ایچ او شیخ شعیب کو معطل کرتے ہوئے ان کی جگہ سب انسپکٹر بلال چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ سمن آباد تعینات کر دیا۔
35