اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے لندن میں سا بق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ سلیمان شہباز گزشتہ ہفتے خاموشی سے پا کستان سے لندن گئے اور اس وقت سے انہوں نے کئی گھنٹوں تک نواز شریف سے کئی ملاقاتیں کی ہیںلیکن پاکستانی میڈیا میں ان کے لندن جا نے کے حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آئی۔ ذ ر ا ئع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں حکومت، نون لیگ اور شریف فیملی کی سیاست کے حوالے سے معاملات پر باتیں کی گئیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سلیمان شہباز اپنے والد سے پیغام لیکر نواز شریف کے پاس آئے تاکہ موجودہ سیاسی چیلنجز اور آئندہ انتخابات کے معاملات سے کیسے نمٹا جائے ۔ دونوں کے درمیان بالمشافہ ملاقاتیں ہوئیں جن میں سلمان نے اپنے تایا کو مختلف معاملات پر بریفنگ دی۔
31