فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اورچوری کی 65سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کا مال وزر’موٹرسائیکلیں لے اڑے’نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس روائتی ناکہ بندیاں کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے قریب عمیر امجد سے اڑھائی لاکھ ‘طلائی چین اورقیمتی موبائل چھین لئے’8ج ب کے قریب شہبازاصغر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون ‘جھمرہ روڈ پرساجد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی فون’190ج ب کے محمد ارشد سے نقدی ‘فون’شاہین چوک سے امداد علی سے نقدی’فون’190ر۔ب کے سجاد حیدر سے نقدی فون’جھمرہ روڈ پر کاشف مرتضیٰ سے 70ہزار روپے’فون’حاجی آباد کے قریب محمداکرم سے پچاس ہزار روپے’فون’شیراز پارک سے طارق سے نقدی’فون’اسٹیشن چوک کے قریب نعمان ارشد کی والدہ سے پرس چھین لیا’فیصل ہسپتال کے قریب علی اقبال سے نقدی فون’پیپلزکالونی ڈی گرائونڈ سے حنا پروین سے پرس چھین لیا’ایڈن ایگزیکٹو کے رہائشی عدیل کے گھرداخل ہونیوالا دس رکنی ڈاکوئوں کا گروہ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پچاس لاکھ روپے’سولہ تولے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کرفرار’بٹالہ کالونی کے یوسف عامر سے پچاس ہزار روپے فون’محمد علی ٹائون سے لطیف علی سے پچیس ہزار روپے’ فون’علامہ اقبال کالونی سے مقصوراحمد سے نقدی ‘فون’ ملت ٹائون سے عامر حسین سے چالیس ہزارنقدی’فون’جنرل ہسپتال سمن آباد کے باہر مدثر شہزاد سے نقدی’ فون’ 258 رب کے قریب اعجاز احمد سے موٹرسائیکل’ رکشہ’ 257 رب کے سجاد سے نقدی’ فون’ رچنا ٹائون کے قریب عبدالرزاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ خانوانہ کے قریب مبشر لقمان سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ اعوان والا کے قریب عامر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 72 ج ب کے قریب عمر سے 50ہزار روپے’ فون’ 59 ج ب کے حسن ایوب کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو 57 ہزار اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، امین پور بنگلہ کے قریب شہناز بی بی سے 70ہزار روپے’ فون’ 413 گ ب کے طلحہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 405 گ ب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ وسیم عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عدنان مجید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 431 گ ب کے لطیف سے نقدی’ فون’ 509 گ ب کے امجد علی سے نقدی’ فون’ گڑھ موڑ سمندری کے قریب ذوالقرنین سے 45ہزار روپے’ فون’ 948 گ ب کے زمیندار راشد شریف کے ڈرائیور شہباز سے ٹریکٹر ٹرالی چھین لی گئی’ 221 گ ب کے قریب عابد محمود سے 75ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر علی حسنین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 105 گ ب کے قریب عمر حیات سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ لنڈا بازار کے قریب اظہر سے نقدی’ فون’ 216 رب کے قریب اورنگزیب سے 67ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے علی رضا سے نقدی’ فون’ 77 رب کے عبدالرحمن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 266 رب کے فیضان علی سے نقدی’ فون’ کلیم شہید کالونی کے عابد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ لیاقت آباد کے قریب احمد سلیم سے نقدی’ فون’ حسین آباد سے انور سے موٹرسائیکل’ نقدی فون چھین لیا گیا’ جبکہ تاج کالونی سے عاطف’ نورپور سے محسن وسیم’ فیضان مدینہ سستا بازار کے باہر سے آصف’ کوہ نور ٹائون سے قاسم علی’ لاہور گرائمر سکول کینال روڈ سے شوکت علی خاں’ حیدر سٹریٹ بلال روڈ سے عمر فاروق’ علامہ اقبال کالونی سے بابر حسین’ منڈی موڑ سے حافظ عبدالرحمن’ فرید ٹائون سے عامر’ سرسید ٹائون سے اختر علی’ 253 رب کے محمد شفیق کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ 233 رب کے عثمان’ 243 رب کے تھانیدار مبشر حفیظ’ 67 ج ب کے سلطان’ 275 ج ب کے ارسلان’ ظفر’ قصبہ تاندلیانوالہ کے نیاز’ رستم علی’ 463 گ ب کے اشرف’ قاسم بازار سمندری سے رضوان الحق’ جڑانوالہ سستا بازار سے علی حسن’ نیا بازار سے آصف خاں’ 240 موڑ کے آصف ریاض’ کھرڑیانوالہ کے مصدق’ 97رب کے منظور حسین’ 97 رب کے زبیر’ کچہری بازار سے عرفان’ فیشن گھر گلی سے اعظم’ جھنگ بازار سے فیصل حیات’ کوتوالی روڈ سے وقاص’ نڑوالا چوک سے احسان علی’ اسماعیل ٹائون سے محمد احمد’ بابو والا سے اقبال’ سید آباد کے قاسم کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ علاوہ ازیں 48ج ب سے ریاض احمد’کینال روڈ پر عامر خاں کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ونقدی وقیمتی سامان چوری’گلستان پورہ میں ناصر طورکے گھر کا صفایا کردیا’اسٹیشن چوک سے نعمان ارشد کی دکان ‘ستیانہ روڈ پر سیانت علی کے گھر سے بجلی میٹر’ذوالفقارکالونی سے اعجاز کے گھر سے گیس کا میٹر ‘246ر۔ب کی فضیلت بی بی کے گھرکے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری’232ر۔ب حبیب کالونی کے اکرم کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے’610گ ک کے تنویر احمد’قصبہ تاندلیانوالہ فخر جمیل کی دکان ‘369گ ب کے ریاض خاں کے زیورات’موبائل سمیت گھر کا سامان’370گ ب شہباز کے گھر’محمد عقیل ’30گ ب کے ارشاد کے گھر کا سامان’380گ ب کے ساجد علی کے ڈیرے سے مویشی ‘229ر۔ب کے زمان کی دکان سے بھاری مالیت کے سگریٹ اورسامان چوری’380گ ب کے ساجد علی’علی ہائوسنگ کالونی کے حیدر علی کی دکان’محلہ منان بستی کے عبدالستار’شائستہ چوک کے عنصر علی’اقبال ٹائون کے امتیازالرحمن کے گھر کا صفایا کردیا’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ مل سکا۔
28