33

اے سی گوجرہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کا سرپرائزوزٹ

گوجرہ ( نا مہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل کا سر پرا ئز وزٹ اسسٹنٹ کمشنر رضوا ن اشرف نے وزٹ کے دورا ن ہسپتا ل میں وارڈز کا معا ئنہ کیا اور وہا ں پر داخل مریضو ں کے لوا حقین سے ملاقات کی اور ہسپتا ل میں دی جا نے وا لی ادویا ت اور سہولتو ں کے باری میں آ گہی حا صل کی اسسٹنت کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ کا بھی معا ئنہ کیا اور ڈاکٹر کی حا ضری چیک کی انہو ں نے اس موقع پر کہا کہ صحت کی سہولیا ت عوا م کو دینا اولین تر جیح ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے انہو ں نے گردو ں کے وارڈز میں مریضو ں کو انجکشن نہ ملنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ڈرگ انسپکٹر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی اور حکم دیا کہ مریضو ں کو انجکشن کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کئے جا ئیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتا ل ڈاکٹر شہزاد بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں