45

ملک معین اعوان کی دعوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

جڑانوالہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک کاشف اعوان کے بھائی ملک معین ا عو ا ن کی دعوت ولیمہ میں سیاسی سماجی تاجر تنظیموں وکلا اور صحافی برادری کی شرکت،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک کاشف اعوان کے بھائی،سابق ناظم ملک ندیم اعوان کے بھتیجے ملک معین اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے انکی دعوت ولیمہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی میا ں غلام حیدر باری،سابق جنرل سیکرٹری بار مہر آ صف نذیر ایڈووکیٹ،چیئرمین پریس کلب ایس ا یم افضال، سینئر صحافی ادریس پراچہ،صدر انجمن تا جران نیا بازار شیخ کامران،شیخ زید، ملک ما ن ، ملک عا مر ، ریاض غوری، سخاوت علی دانش سمیت سیاسی سماجی شخصیات وکلا تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میاں غلام حیدر با ری نے کہا کہ عمران خان کی کال پر جیل بھرو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں