ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)وینسم ہائوسنگ سکیم ملتان روڈ میں بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر 62سالہ اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ‘ کینٹ پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر والد کے قتل پر دوسرے بھائی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں وینسم ہائوسنگ اسکیم ملتان روڈ کے رہائشی 25سالہ ریاض محسود ولد اینار محسود نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ہم تمام گھر والے اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ فائرنگ کی آواز آئی جب ہم اٹھے تو والدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے محمد شعیب نے اپنے والد اینار خان محسود پر فائرنگ کی ہے ‘ جس کے بعد ہم اپنے والد کو سول ہسپتال ڈیرہ لارہے تھے کہ والد راستہ میں زندگی کی بازی ہار گیا’ وجہ عداوت ہمارا جائیداد پر تنازعہ ہے ۔
34