30

غلہ منڈی کمالیہ کے انتخابات میں ایک بار پھر ہماری جیت ہو گی

کمالیہ(نامہ نگار) تاجر رہنما چوہدری محمد طارق حسن رحمانی نے کہا ہے کہ سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ میاں امجد اسلام امجد اور جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الغفار رحمانی نے ہمیشہ آڑھتیوں کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ اسی لئے غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی کثیر تعداد ان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں وہ سابق صدر میاں امجد اسلام امجد اور جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الغفار رحمانی کا بھرپور ساتھ دیں گے اور وہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ایک بار پھر اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور غلہ منڈی کمالیہ کے آڑھتیوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں