35

ڈی سی چنیوٹ کا مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ’ تقسیم کا جائزہ لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا دن بھر فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر زپر انتظامات اور آٹا کی فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کے لئے متحرک رہے، ڈی پی او وسیم ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد عمر سرور،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنرز ماجد بن احمد، میڈم خیزران علی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہاکی سٹیڈیم، اسلامیہ کالج گراونڈ اور تحصیل لالیاں کے لالیاں پارک میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا اوررمضان سپیشل پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو آٹا کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔افسران نے ڈیوٹی افسران کی حاضری اور موجودگی کو چیک کرتے ہوئے کاؤنٹرز پر قومی شناختی کارڈ کی سکیننگ اور بغیر چپ کارڈ کے حامل افراد کو آٹا کی فراہمی کے لئے سپر کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔افسران نے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور انتظامات بارے دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سنٹرز پر آٹا لینے کیلئے آنے والوں کو معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔رش کی صورت میں اضافی کاؤنٹرزقائم کیے گے ہیں، ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں مستحق افراد میں مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفاف اور بہتر بنایا گیا ہے، اب تک تین لاکھ کے قریب مستحقین میں آٹے کی تقسیم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں