فیصل آباد(پ ر) تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایہ جات میں کمی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کرایہ جات کے معاملہ میں اپنی من مانی کر رہے ہیں ۔
42