16

زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی ادائیگیوں کے سبب کمی

اسلام آ باد (بیوروچیف )گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ریاستی اور نجی ذخائر ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کمی سے مجموعی طور پر 13.26 ارب ڈالر رہ گئے ۔بیرونی قرض کی مد میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوکر8.21ارب ڈالر رہ گئے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے باعث کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں2کروڑ 49لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور یہ ذخائر 5ارب4کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں