50

ملک بھر سے 8فروری کو جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 95 کے امیدوار سردار عثمان نواز باجوہ،پی پی 98 کے امیدوار رانا فراز انیس نے کہاکہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی ۔عوام ان دھوکا بازوںاور جماعتیں بدلنے والے شعبدہ بازوں کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے تحریک انصاف کی قیادت کو ملنے والی سزا سے پیپلزپارٹی کو کوئی سروکار نہیں ہم اپنے دشمن کی غمی پر خوشی نہیں مناتے یہ ن لیگ کا وطیرہ ہے جو دشمنوں کے سوگ پر بھنگڑے ڈالتی ہے ۔یہ وقت بتائے گا منافقوں کو عبرت ناک شکست کیسے ہوتی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے سردار عثمان نواز باجوہ اور رانا فراز انیس کو انتخابی حلقے میں فیورٹ ترین قرار دیا۔انشاء اللہ فتح تیر کی ہوگی حلقے کی عوام ان دھوکا بازوںاور جماعتیں بدلنے والے شعبدہ بازوں کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی پی 98اور این اے 95کی مختلف عوامی انتخابی میٹنگز کے دوران ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ حکومت کا فیصلہ بلا جواز اور غریب دشمنی پر مبنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں