48

گجرات میں وزارت خارجہ کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم

فیصل آباد (پ ر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے گجرات میں وزارت خارجہ کے دفتر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے فیصل آباد میں بھی یہ سہولت مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد و برآمد کے علاوہ دوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے مختلف نوعیت کے کاغذات اور دستاویز ات کی تصدیق وزارت خارجہ سے کرانا ہوتی ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں لاہوریا اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پر ملتان اور جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کا دبائو تھا۔ گجرات میں اس دفتر کا قیام مستحسن فیصلہ ہے۔ تاہم فیصل آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر کے قیام سے نہ صرف مقامی لوگوں کوآسانی ہو گی بلکہ لاہور کے دفتر پر بھی کام کا دبائو کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں وزارت خارجہ کے دفتر کا قیام درست اقدام ہے تاہم یہ سہولت فیصل آباد کے لوگوں کو بھی مہیا کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں