فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق بابر’ چیئرمین میاں ابوبکر’ صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم ‘ سینئر نائب صدر رانا حامد’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ودیگر عہدیداروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدو جہد کر رہے ہیں، حق خودارادیت کی آواز اٹھانا کشمیری عوام کا حق ہے۔تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ پاکستان اور کشمیر میں اٹوٹ انگ رشتہ ہے۔ پاک وہند کی تاریخ میں کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے حوالے نہیں کر سکتے۔ کشمیریوں کی آزادی کا سورج ایک نہ ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے احتجاج سے اندازہ کر لینا چاہیے کہ وہ متحد ہیں۔اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خاموش تماشائی کے کردار سے باہر نکلنا ہوگا، کشمیر میں بھارتی جارحیت سے امن تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی ظلم جبر کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی وحریت کا جزبہ کم نہیں کر سکتے۔
