35

الیکشن جیت کرماموں کانجن کی عوام کومحرومیوں سے نکالوں گا

ماموں کانجن (نامہ نگار) راہنما استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خاں کی کاہلوں ہائوس پر آمد ماموں کانجن کوتحصیل اور عوامی مسائل پر خصوصی گفتگو این اے 97 آئی پی پی کے امیدوار ہمایوں اختر خاں نے کاہلوں ہائوس چک نمبر ،509 میں کاہلوں ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این 97 سے الیکشن جیت کر ماموں کانجن کی عوام کو محرومیوں سے نکالوں گا سابقہ منتخب نمائندوں نے جھوٹے وعدوں کے سوا ماموں کانجن کی عوام کو کچھ نہیں دیا تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جس کی وجہ سے ماموں کانجن ترقی نہ کر سکا عوام کی محرومی اور پسماندگی ختم کریں گئے ماموں کانجن کو تحصیل کا درجہ اور ماموں کانجن میں انڈسڑیل زون نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے سہولت میہا کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا۔ ہمایوں اختر خاں کا کہنا تھا جس طرح سے کاہلوں برادران نے مھجے محبت اور عزت دی میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا جنہوں نے بھر پور میری حمایت کا اعلان کر کے مھجے کامیاب کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں