17

منافقت کرنیوالے 8فروری کوسیاسی موت مرجائیں گے

سرگودھا (بیورو چیف) منافقت کی سیاست کرنیوالے اپنی سیاسی موت 8فروری کو مر جائینگے اور انشاء اللہ 8فروری کو تحریک لبیک کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 83 سے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد یونس رانجھا نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم منافقت کی سیاست نہیں کرتے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے اللہ تعالیٰ نے اگر کامیابی دی تو انشاء اللہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں