17

میاں نواز شریف کی حکومت میں تاجر طبقہ خوشحال ہوا، رانا احمد شہریار

فیصل آباد (پ ر) غربت’ مہنگائی اوربیروزگاری کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم میاں محمد نواز شریف کو ملک کا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب ہم سب مل کر 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جتوا کر اسمبلیوں میں پہنچائیں’ ان خیالات کا اظہار امیدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں نے ٹاٹا بازار میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ کارنرمیٹنگ کا انعقاد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق گوپ’ حاجی پرویز سابق کونسلر’ خالد محمود قاسمی صدر عمار سنٹر نے کیا تھا’ کارنر میٹنگ میں مرزا شبیر حسین’ ذوالفقار پھکن’ عبدالوحید انصاری’ رانا بھائی’ حاجی عبدالحمید’ ملک لطیف’ صفدر مٹھو’ ملک مبارک’ عبداللہ پرویز’ ابراہیم پرویز’ ابوبکر پرویز’ محمد عابد’ ملک محمد بوٹا’ رانا محمد بلال کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی’ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں ر تاجر طبقہ خوشحال ہوا ہے’ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجر دوست حکومت سمجھی جاتی ہے’ میاں محمد نواز شریف تاجروں کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد تاجر دوست پالیسیاں بناتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن بحرانوں سے دوچار ہے ان سے نکالنے کیلئے میاں محمد نواز شریف کو اقتدار میں لانا ضروری ہو گیا ہے’ کارنر میٹنگ میں آمد پر اشفاق گوپ’ حاجی پرویز سابق کونسلر’ خالد محمود قاسمی صدر عمار سنٹر نے رانا احمد شیرخاں کو اپنے انتخابی دفتر کا وزٹ کروایا اور انکا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں