گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکوشہری سے ہزاروں روپے وقیمتی موبائل چھین کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ رسول نگرکا محمد حنان ٹوبہ روڈپر گلی میں موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سواردو نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے ا سے روک کر اسلحہ کے زور پر32 ہزارروپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین لیا اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم مقدمہ کے اندراج کاعلم نہیں ہو سکا۔
