اسلام آ باد (بیوروچیف ) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.66فیصد کمی کے ساتھ13ارب16کروڑ70لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 19 ارب55 کروڑ30لاکھ ڈالر تھا ، ماہ جنوری میں دسمبر کے مقابلے میں برآمدات میں 1.13فیصد کمی ہوئی ، جنوری 2024میں دو ارب79کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جبکہ دسمبر میں دو ارب 82کروڑ20لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں ، سات ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 17ارب 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درآمدات 30 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔
