63

صحافیوں کی جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے

چنیوٹ(نامہ نگار)صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ناک اور کان ہوتا ہے ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی ایمانداری کیساتھ کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ غلام مرتضیٰ نے نوجوان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کا کام معاشرے کے اندر جرائم کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے ہمیں خبر دینے سے ہے اس کی تحقیق کر لینی چاہیے ہر زاویے اور پہلو سے خبر کا جائزہ لیا جائے تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر خبر بنانی چاہیے اس لئے ہر صحافی کو چاہیے کہ معاشرے کے اندر جہاں بھی مسائل ہوں یا کوئی جرم ہورہا ہوتو اس کو بے نقاب کیا جائے،نوجوان صحافیوں کو چاہیے الیکشن والے دن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، صحافی کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہونا چاہیے صحافی کو ہمیشہ بے باک ہوکر اپنے فرائض کی ادائیگی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں