57

قومی رضا کاروں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

چنیوٹ(نامہ نگار) الیکشن 2024 کے حوالے سے قومی رضاکاروں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیاپولیس کے ماہر ٹرینرز نے رضاکاروں کو فزیکل سرچ, میٹل ڈٹیکٹر سرچ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل آگاہی دی گئی تربیتی سیشن کے دوران پولیس انسٹرکٹرز نے رضاکاروں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے اشخاص کی تلاشی لینے کے طریقے سے آگاہ کیا ڈی پی او عبداللہ احمد نے قومی رضاکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق مکمل آگاہ کیا گیااس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ رضاکار پولیس فورس کا حصہ ہیں اور الیکشن کے دوران امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں عام انتخابات کے موقع پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں تمام ذرائع بروئے کار لا کر پرامن انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں