56

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے’ محمد اسلم بھلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر سپریم انجمن تاجران رجسٹرڈ سٹی حاجی محمداسلم بھلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں استحکام کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 55پیسے فی لیٹر اضافہ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافہ کے مطابق مقامی سطح پر نہیں کیا گیا۔فیصلے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مئوخرکر سکتی تھی۔ تاہم قیمتوں میں اضافہ انتہائی ضروری تھا تو ٹیکس اور لیوی کی شرح کم کرتے ہوئے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا چاہیے تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کاروبار کو درپیش مشکلات دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے تاکہ نہ صرف پیداواری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں کمی ہو بلکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں