سرگودھا (بیوروچیف) کامیاب ہوکر ترقیاتی کاموں کا جال بچھائینگے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ہم نے ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے اس وقت سب سے اہم مسئلہ مہنگائی کا ہے اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 80 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد احمد خان میکن نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد و محور عوام کی خدمت ہے جو شروع دن سے جاری ہے اور جاری رہے گی ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے
