فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملکی صنعت و تجارت زبوں حالی کاشکار ہے،ملک بھرکے پریشان صنعتکار و تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں روز بروز ہونے والے اضافے اورمہنگے خام مال کی وجہ سے انکے لئے کاروباری سرگرمیاں جاری اورصنعتوں کا پہیہ چالو رکھنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ جب دوسرے ممالک اپنی تیار کردہ مصنوعات سستے داموں دینگے توہماری مہنگی مصنوعات کو ن خر یدے گا انجمن تاجران سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے کہاکہ ملک میں کاروبار کے بیٹھنے کی بڑی وجہ بجلی و مہنگی گیس،زیادہ مارک اپ اورٹیکسزکا نظام ہے جسکی طرف توجہ دینے کیلئے حکومت اور اسکے پالیسی میکروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
