فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) این اے101′ پی پی114 سے رانا عاطف اور لطیف نذر جبکہ این اے102′ پی پی115 سے چنگیز خان کاکڑ اور شیخ شاہد جاوید کی الیکشن کمپین کامیابی کے ساتھ جاری ہے، حلقہ کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز میں چاروں امیدواروں کے حق میں ووٹرز حمائت کا یقین دلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے اپنی رہائش گاہ ڈوگراں روڈ سمندری روڈ پر ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے حلقہ کے ووٹرز کے جوش وخروش کو سراہا اور کہا کہ آٹھ فروری کو این اے101 سے رانا عاطف’ پی پی114 سے لطیف نذر اور این اے102 سے چنگیز خان کاکڑ اور پی پی115 سے شیخ شاہد جاوید کی کامیابی یقینی ہے۔ رانا عاطف کا انتخابی نشان بوتل’ لطیف نذر کا انتخابی نشان ریڈیو’ چنگیز خان کاکڑ اور شیخ شاہد جاوید کا انتخابی نشان شٹل کاک ہے۔ اجلاس میں شریک کارکنوں نے چوہدری عمر فاروق کو یقین دلایا کہ وہ چاروں امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
