سرگودھا (بیوروچیف) آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی پستی کی ایک بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت کی کامیابی کے بارے میں قرآن پاک میں فرما دیا ہے ہم لوگ قرآنی تعلیمات کو فراموش کرکے دنیاوی کامیابی کی طرف گامزن ہیں جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ مختلف مسائل کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو نہ صرف قرآنی تعلیم دلواتے ہیں بلکہ حفظ قرآن بھی کروانے کیلئے بچوں کو مساجد اور مدارس میں بھجواتے ہیں ہم لوگ اللہ تعالیٰ کی جانب راغب ہوکر اپنی تمام پریشانیوں کو حل کرسکتے ہیں رائو طاہر مشرف نے کہا کہ اس کیلئے ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔
