13

میرا کی خواتین سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں میرا نے کہا کہ الیکشن کا موسم ہے تو میں خاص طور پر خواتین سے یہ کہنا چاہوں گی کہ وہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال لازمی کریں۔اداکارہ میرا نے کہا کہ ایسی خواتین جو پردہ کرتی ہیں اور گھروں سے باہر نہیں نکلتیں میں ان سے بھی کہوں گی کہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ لازمی کاسٹ کریں۔ پاکستانی خواتین کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے ملک کے مستقبل کے فیصلے کے اس عمل میں شامل ہونا چاہیے اور ووٹ لازمی کاسٹ کرنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں