فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آج فیصل آباد کا دورہ’ اربوں روپے مالیت کے الائیڈ ہسپتال ون’ ٹو’ سیف سٹی پراجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح۔ ضلعی پولیس کی طرف سے الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو میں سکیورٹی ہائی الرٹ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب آج دوپہر ایک بجے فیصل آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے جس پر ضلعی انتظامیہ’ ضلعی پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات’ پولیس کی بھاری نفری الائیڈ ہسپتال ون’ الائیڈ ہسپتال ٹو’ سیف سٹی پراجیکٹ اور عبداﷲ پل فلائی اوور پراجیکٹ کا جائزہ بھی لینگے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو کا پراجیکٹ زیرتکمیل ہے اور 31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جو کہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔
