اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیا عہدہ سنبھالنے اور ملک کی بیمار معیشت کو درست کرنے کیلئے تین کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ اور ڈچ شہریت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ محمد اورنگزیب کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ متوقع وزیر خزانہ نے اپنی ڈچ شہریت چھوڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کا اعلان نہیں کیارپورٹ کے مطابق، محمد اورنگزیب میاں نواز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں۔ انہوں نے پیر کو فنانس پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
