30

چنیوٹ پولیس کامنشیات کے دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش کو قید اور بھاری جرمانے کی سزادے دی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش ریاض کو نو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ سب انسپکٹر وسیم سجاد نے منشیات فروش ریاض ٹھیٹھیا کو 1560 گرام چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔ منشیات فروش کیخلاف تھانہ رجوعہ میں زیر دفعہ 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھ اکہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جار ہی ہیں۔ انسداد منشیات کیلئے ضلع بھر میں پولیس آگاہی مہم سمیت بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔: اپنے جوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں