76

4سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش کرنیوالا اوباش گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر نے 4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے اوباش نوجوان کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 108 گ ب کی رہائشی سونیا نے پولیس کو بتایا کہ سائلہ کا شوہر کام کے سلسلے میں کراچی مقیم ہے الزام علیہ سائلہ کی 4 سالہ بیٹی کو چیز دلوانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر پنچانتی طور پر الزام علیہ کو محلہ سے نکال دیا گیا تھا مگر اب الزام علیہ دوبارہ محلہ میں آ کر حراساں اور گالی گلوج کرتا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے الزام علیہ کو حراست میں لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں