111

انسانی حقوق کے چمپئن امریکہ ، یورپ کی منافقت بے نقاب

کولمبیا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑا ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں