54

نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے کیلئے اجلاس طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس11 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ن لیگ جنرل کونسل کا اجلاس لاہور کے مرکزی آفس ماڈل ٹائون میں ہوگا جس میں پارٹی قائد نواز شریف ، شہباز شریف ،مریم نواز ،حمزہ شہباز شریف،اسحاق ڈار ،احسن اقبال ،سعد رفیق ،راناثناء اللہ کے علاوہ پارٹی دیگر سیاسی قائدین شرکت کریں گے جبکہ ملک بھر سے ساڑھے تین ہزار سے زائد جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا پر مشتمل ہوگا جس میں بانی پارٹی نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائیگا اور قوی امکان ہے کہ نواز شریف کو بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب کیا جائیگا ،تمام کونسل اراکین کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ،مسلم لیگ ن پنجاب کی گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد جنرل کونسل میں پیش کی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پہلے دوبارہ پارٹی صدر بننے کو تیار نہیں تھے،خود وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،سینئر رہنماؤں نے انھیں آمادہ کیا ہے،شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلی ہوتے ہوئے پارٹی کو وقت نہیں دے رہے ،ذرائع کے مطابق نوازشریف کے صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں