52

تبادلے کرنے پر ایف بی آر افسران حکومت کوٹف ٹائم دینے لگے

اسلام آباد(بیوروچیف)بہت بڑے تبادلوں اور بہت سے افسران کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو707ارب روپے کا طے شدہ ہدف حاصل کرنے کا بہت بڑا کام درپیش ہے جب کہ ابھی تک صرف550ارب روپے جمع ہوپائے ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ رواں ماہ میں ابھی تک ایف بی آرکو157ارب روپے کے دیو ہیکل شارٹ فال کا سامنا ہے۔ا فسران کی ایسوسی ایشنز کی چیئر مین ایف بی آر سے ملاقاتیں کی ہے ،مالی محاذ حکومت نے مزید مشکل بنالیا ، ایف بی آر کی مشینری میں حوصلہ شکنی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور اس طرح مطلوبہ ہدف کا حصول حکومت کیلیے مزید مشکل ہوگیا ہے جس نے مالی محاذپر موجود پہلے سے مشکل صورتحال کو مزید مشکل بنالیا ہے۔ اب ایف بی آر نے اپنی پوری توجہ ان لینڈ ریونیوسروس اور کسٹم گروپ کے اعلی ترین افسران کی بے وقت ردوبدل پر مرکوز کر رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں