لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکار علی رحمن خان نے شکوہ کیا ہے کہ بطور اداکار اگر وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں تو لوگ مذکورہ خاتون سے ان کا تعلق ہی بنا دیتے ہیں، کوئی پسند ہے نہ فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے۔علی رحمن خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور سلیم شیخ کی اداکاری کو دیکھ کر شوبز میں آئے، وہ انہیں بہت پسند تھے، ان کے ساتھ کام کرنا بھی ان کی خواہش تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی لیکن انہیں سمجھ نہیں آتا کہ انہیں اور اسلام آباد کے دوسرے بچوں کو برگر کیوں کہا جاتا تھا۔ایک سوال کے جواب میں علی رحمن خان نے بتایا کہ انہوں نے جن بھی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا۔
