20

انسداد سموگ چیکنگ سکواڈ ڈے اینڈ نائٹ فیلڈ میں رہنا چاہیے،کمشنر سلوت سعید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید ڈویژن کو سموگ فری بنانے کے لئے فرنٹ فٹ پر۔انہوں نے ڈویژن میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس ردنھاوا،سی ٹی او فرحان اسلم،سیکرٹری آرٹی اے ہمایوں سیال ودیگر افسران موجودتھے۔کمشنر نے محکمہ ماحولیات ، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ کے سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کئے گئے ایکشنز پر بریفنگ لی اورکہا کہ یونین کونسلز کی سطح پر تشکیل دیئے گئے سکواڈز کی بدولت مانیٹرنگ اور ایکشن سے واضح فرق پڑا ہے۔چیکنگ سکواڈ ڈے اینڈ نائٹ فیلڈ میں سرگرم رہنا چاہیے۔انہوں نے اینٹوں کے بھٹوں کی جیو ٹیگنگ ہونے کے بارے میں دریافت کیااور کہا کہ محکمہ ماحولیات اور اربن یونٹ کے نمبر میں فرق کو کلیئرکریں۔کمشنر نے کہا کہ شاہرات پر دھواں دینے والی وہیکلز کو تھانوں میں بند اورفٹنس کے بغیر سپرداری نہ ہونے دیں۔وکس سنٹر سے فٹنس سرٹیفیکیٹس کے اجراء کی تفصیل آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی چیک کرنے والی ڈیوائسز کو بروئے کار لاکر شاہرات پر وہیکلز کی مانیٹرنگ کریں۔کمشنر نے شہر میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لئے سی ٹی او کو ہدایت جاری کی اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ فیصل آباد کی طرز پر دیگر اضلاع بھی مرکزی شاہرات پر اضافی وغیر ضروری یو ٹرنز ختم کرائیں۔شاہرات پرتجاوزات کا صفایا کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن جلانے والے یونٹس کے بوائلر کی تعمیرات مسمار کریں۔ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کو کسانوں کو سپر سیڈر کی فراہمی کے بعد اب تک فصلوں کی باقیات کو جلانے کے واقعات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ایچ اے سے درختوں وپودوں کی واشنگ پر بریفنگ لی۔انہوں نے ہسپتالوں میں سموگ کے ممکنہ متاثرہ مریضوں کے فوری علاج میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں کسی بھی لمحہ نرمی نہیں آنی چاہیے۔کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہرات پر پانی کے چھڑکائو کے بعد سویپنگ کریں۔کوڑا جلانے والے جیل جانے چاہیں۔کمیونٹی کو صفائی یقینی بنانے اور کوڑا جلاکر ماحول آلودہ کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے متحرک کریں۔سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر کی تشہیر کی جائے۔شکایات پر فوری ایکشن لیں اور درخواست دہندہ کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن پلانز بنائیں اور آئندہ اجلاس میں موصولہ شکایات وحل ہونیوالی کمپلینٹس سے آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز نے انسداد سموگ اقدامات سے آگاہ کیااور بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں صنعتی یونٹس،شاہرات پر وہیکلز اور اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں