24

ماموں کا نجن ‘FWMCکا کوڑا ٹھکانے لگانیکا آغاز

ماموں کانجن (نامہ نگار) FWMC کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا آغاز پرائیویٹ کمپنیوں نے ماموں کانجن شہر گردونواح جگہ جگہ کوڑا دان رکھ دیے صفائی سھترائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرائیویٹ افراد کی بھرتی سھترا پنجاب کے تحت ماموں کانجن FWMC نے کوڑے کو ٹھکانے لگا نے کے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا پرائیویٹ کمپنی نے ماموں کانجن میں جگہ جگہ نئے کوڑے دان رکھ دئیے اور شہر یوں سے تعاون کی اپیل ہے تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن سھترا پنجاب کے تحت ماموں کانجن اندرون شہر اور گردونواح کے دیہات میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگا نے کے لیے ماموں کانجن میں FWMC نے جس کا باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور ماموں کانجن گردونواح کے دیہات میں جگہ جگہ نئے کوڑے دان رکھ دئیے گئے ہیں اور صفائی سھترائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرائیویٹ افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے ریگولر ملازمین عملہ صفائی کو بھی تنخواہیں FWMC ادا کریں گی اسٹنٹ مینجر آفسیر بلال احمد ۔سپر وائزر امین سیال کا صفائی سھترائی کے وزٹ کے دوران کہنا تھا کہ صفائی کے نظام کو بہتر کرنے لیے ماموں کانجن شہر اور دیہاتوں تو میں کوڑا دان رکھ دئیے گئے ہیں جبکہ FWMC کی جانب سے لوڈر رکشہ۔کنٹینر ۔ مشینری ودیگر سامان میہا کردیا گیا ہے ماموں کانجن اور دیہاتوں میں کوڑے کے جو پوائنٹ اور عرصہ دراز سے لگے ہوئے گند گی ڈھیر سب ختم کردئیے جائیں گے اس کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے شہریوں سے اپیل ہے صفائی کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں بازاروں میں رکھے گئے کوڑا دان میں جمع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں