25

بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم نے سمندری کے نواح میں کامیاب چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد سائبر کرائم یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ سمندری کے نواح میں اوباش ملزم عاصم کم سن بچوں کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے بلیک میل کرتا تھا، جس پر سائبر کرائم یونٹ نے کامیاب ریڈ کر کے ملزم عاصم کو گرفتار کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پکڑے جانیوالے ملزم اور اس کے ساتھی کم سن بچوں کی تصاویر ایڈٹ شدہ نازیبا ویڈیو برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں