23

جمہوریت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جمہوریت کا تسلسل ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتاہے۔ حکو مت اور اپوزیشن پارلیمانی جمہوری اقدار کو پروان چڑھائیں۔ذاتی انا کی تسکین کے لیے جمہوریت کو قربان کیا جارہا ہے۔بیرونی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کااظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے ڈویثرنل پبلک سیکرٹریٹ امین پو ربازار میں ذمہ داران کے ماہانہ تنظیمی وتربیتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو صحت مند رویوں کی حامل جمہوریت کی ضرورت ہے۔ بیمار رویے بروئے کار لاکر جمہوریت کی ساکھ کو مزید تباہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ مسلمان حکمران عالم اسلام کے اتفاق اتحاد کیلئے جدوجہد کریں۔ اسلام کانظام دنیا کے تمام مذاہب کو مکمل حقوق فراہم کرتا ہے ۔ پاکستان سنی تحریک مسلمانوں میں اپنے حقوق کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہر وقت کوشاںہے ۔ یورپ اپنی دہشتگردی سے مسلمان ریاستوں میں تباہی مچا رہاہے ۔ اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے خلاف یکجا ہو چکی ہیں ۔ مسلمانو ں کو آپس کے الجھائو کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ پاکستان میں سیاسی و مذہبی انتشار پھیلانے والوں کو متحد ہوکرناکام بناناہو گا ۔پاک فوج اور محب وطن اداروں کی قربانیاںقابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹر ی حافظ محمدیاسر قادری المدنی ،مولانابہادر علی ، احمد نثار قادری،مولانا آصف ندیم چشتی اور علی حاکم مغل نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں